ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپن انگڈی:دو رشتے داروں میں جھگڑا ایک کے قتل پر ختم ہوا

اپن انگڈی:دو رشتے داروں میں جھگڑا ایک کے قتل پر ختم ہوا

Mon, 04 Mar 2019 12:01:39    S.O. News Service

پتور 4؍فروری (ایس او نیوز)اپن انگڈی میں بیلوں کی دوڑ ’کمبلا‘ دیکھنے کے لئے آئے ہوئے دو رشتے داروں کے بیچ معمولی بات پر شروع ہونے والا جھگڑا ایک کی موت پر ختم ہوا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یشونت کے (19سال) نامی نوجوان کلّاپو ہاؤس کارایا گاؤں سے اپن انگڈی میں ’کمبلا ‘ دیکھنے کے لئے آیا تھا۔کاڈابیٹو کا رہنے والا آنند نامی اس کا ایک اور رشتے داربھی ’کمبلا‘ دیکھنے کے لئے پہنچا تھا۔ کسی معمولی بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا جس کے بعد آنند نے ایک ٹوٹی ہوئی سوڈا بوتل کا ٹکڑا یشونت کے جسم میں گھونپ دیا۔اس کی وجہ سے یشونت کے جسم سے بہت زیادہ خون بہنے لگا۔ جائے وقوع پر موجود افراد نے یشونت کو فوراً اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی مگر بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ کہتے ہیں کہ دونوں نوجوان آپس میں ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے اور اکثر ایک ساتھ دکھائی دیتے تھے۔انہیں جاننے والے اس بات پر حیران ہیں کہ آخر ایسی کونسی بات ہوگئی کہ ایک نے دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس واقعے کے بعد آنند روپوش ہوگیا ہے۔ اپن انگڈی پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔


Share: